یوم آزادی پر ون ویلنگ اور دیگر الٹی حرکتیں کرنے والوں کی شامت، آج سے کریک ڈاؤن کاآغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(دُرِشہوار) یوم آزادی پر ون ویلنگ اور دیگر الٹی حرکتیں کرنے والوں کی شامت آ گئی۔ آج سے کریک ڈاؤن شروع ہو گیا۔
کراچی کے ڈی آئی جی ٹریفک نے خبردار کیا ہے کہ یومِ آزادی ذمہ داری سے منائیں۔ ون ویلنگ اور تیز رفتاری ک جیسی غیر ذمہ دارانہ حرکتیں کرنے والوں پر 13 اور 14 اگست کو سخت کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ آج سے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
سڑکوں اور گلیوں میں موٹر سائیکل پر ون ویلنگ، ریسنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔
یومِ آزادی کے موقع پر اہم شاہراہوں اور روٹس پر ٹریفک پولیس کی وافرنفری تعینات کر دی گئی ہے۔ ون ویلنگ اور تیز رفتاری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ حادثات اور پکڑے جانے کی زحمت سے بچنے کے لئے موٹرسائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ لازمی استعمال کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔ نوجوان الٹی ھرکتیں کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے سے گریز کریں۔
13 اور 14 اگست کو حساس اور اہم روٹس پر خصوصی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا۔ کسی بھی وائلیشن کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔