جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سمیت صوبائی محکموں میں 101 آسامیاں ختم ، نوٹیفیکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سمیت صوبائی محکموں میں 101 آسامیاں ختم کر دی گئیں۔
آسامیاں پنجاب کے مختلف انتظامی محکموں اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ختم کی گئیں،حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔
پنجاب کے مرکزی انتظامی محکموں میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سب سے زیادہ 6 آسامیاں ختم کی گئیں،محکمہ خزانہ کی 5، محکمہ صحت و آبادی کی 5 اور محکمہ داخلہ کی 5 آسامیاں ختم کی گئیں،اسی طرح سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی بھی 5 آسامیاں ختم کی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ آفس پنجاب میں سیکشن افسران کی 3 ،لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی 3 ،محکمہ زراعت، مواصلات و تعمیرات، توانائی، ایکسائز، فوڈ سیفٹی، ہائر ایجوکیشن اور آبپاشی کی 2، 2 اورہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی 2 آسامیاں ختم کی گئی ہیں۔
پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی 2 ،انوائرمنٹ پروٹیکشن، انڈسٹریز، انفارمیشن اینڈ کلچر، لٹریسی، لائیوسٹاک، مائنز اینڈ منرلز اور پبلک پراسیکیوشن کی ایک ایک آسامی،سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اور ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی بھی ایک، ایک آسامی ختم کی گئی۔
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں بھی سیکشن افسران کی بڑی تعداد میں آسامیاں ختم کردی گئی ہیں،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی سب سے زیادہ 8 آسامیاں ختم کی گئیں،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے فنانس اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی 4،4 ،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی 4 ، آبپاشی اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی 3،3 زراعت، سی اینڈ ڈبلیو، جنگلات و جنگلی حیات، لائیوسٹاک، پی اینڈ ڈی اور ایس اینڈ جی اے ڈی کی 2،2 آسامیاں ختم کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری محکموں میں نئی بھرتیوں کے لیے پیشگی این او سی لازمی قرار
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی 2 ، ہوم اور ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کی ایک، ایک آسامی ختم کی گئی ہے۔
101 آسامیاںمحکمہ خزانہ کے 31 جولائی 2026 کے فیصلے کی روشنی میں ختم کی گئیں،متعلقہ محکموں کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے مزید ضروری کارروائی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔