سرکاری محکموں میں نئی بھرتیوں کے لیے پیشگی این او سی لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں نئی بھرتیوں کے لیے پیشگی این او سی لازمی قرار دے دیا۔
کسی بھی خالی آسامی پر بھرتی سے پہلے ایس اینڈ جی اے ڈی کے پرسنل ونگ سے اجازت لینا ہوگی،محکموں کو نئی بھرتی سے قبل اپنا ریکروٹمنٹ پلان پرسنل ونگ کے ساتھ شیئر کرنا ہوگا۔
حکومت نے سرپلس پول میں موجود ملازمین کو خالی آسامیوں پر ترجیحی بنیادوں پر ایڈجسٹ کرنے کی ہدایت کردی،نئی بھرتی سے پہلے دیکھا جائے گا کہ متعلقہ پوسٹ پر سرپلس سرکاری ملازم تعینات کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟انتظامی محکمے، ماتحت ادارے اور خودمختار ادارے بھی پیشگی این او سی کے پابند ہوں گے۔
پرسنل ونگ کی اجازت کے بغیر کسی محکمے کو نئی بھرتی کا عمل شروع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،سرپلس پول میں مختلف کیڈرز کے ملازمین کی موجودگی کے باعث نئی بھرتیوں کا طریقہ کار سخت کردیا گیاہے،تمام انتظامی سیکرٹریز کو نئی بھرتیوں سے متعلق احکامات پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 1ماہ میں ٹوکن ٹیکس کی مد میں شہریوں سے4ارب روپےکی وصولی
احکامات کی کاپی چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن سمیت متعلقہ حکام کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔