پاکستانی فلم’’ویلکم ٹوپنجاب‘‘کارنگارنگ پریمیئر،شوبزستاروں کی کہکشاں امڈآئی

جاوید شیخ ،بشریٰ انصاری ،ساجد حسن ،افتخارٹھاکر،قیصرپیا،ممتاز، فردوس جمال، یاسر نواز ،عدنان صدیقی  کاسٹ میں شامل ہیں 

Aug 13, 2025 | 15:27:PM
پاکستانی فلم’’ویلکم ٹوپنجاب‘‘کارنگارنگ پریمیئر،شوبزستاروں کی کہکشاں امڈآئی
کیپشن: ویلکم ٹوپنجاب کے پریمیئرکے موقع پر گروپ فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستانی فلم’’ویلکم ٹو پنجاب‘‘جشن آزادی پر ریلیز ہوگئی،فلم کارنگارنگ پریمیئرلاہور کے مقامی سینما میں منعقد کیا گیا  جس میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کرکے شوکوچارچاندلگادیئے۔ 
لاہور کے مقامی سینمامیں ہونےوالے رنگارنگ پریمیرمیں فلم کے ہیروآدی خان ،ہیروئن زاراحیات،معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر ،قیصر پیا،خاور خان،شاہزیب مرزا،اچھی خان، ممتاز بیگم ، سینئر ڈائریکٹر سید نور ،صفدر ملک،محمدپرویز کلیم،مسعود بٹ، فلم اسٹار میرا ، لیلیٰ ،سہیل ملک، التمش بٹ،شاہد رانا،جاوید رضا،زیڈاے  زلفی،فریحہ جبیں،سوہانا راجپوت،طلعت شاہ، صدف راجپوت،ممتاز شبیر،فاروق بٹ اور دیگرنے شرکت کی۔

نامور فلم ڈائریکٹر اورشومین آف لالی ووڈسید نور نےاس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شہزاد رفیق اور صفدر ملک نے بہت اچھی فلم بنائی ہے، میں ان کو مبارکباد دینا ہوں۔
 فلم کے ڈائریکٹر شہزاد رفیق نے اس موقع پرکہا کہ فلم کی کہانی بھی میں نے خود لکھی ہےجس میں بین الصوبائی ہم آہنگی دکھائی گئی ہے، میرے پروڈیوسر صفدر ملک نے مجھ پر اعتماد کیا اور فلم کی تمام کاسٹ کا شکریہ ،میں نےفلم بنا دی اب یہ فلم بینوں پر ہے کہ وہ سینما گھروں میں جا کر فلم کو دیکھیں، یہ میڈ ان پاکستان فلم ہے۔


فلم کے پروڈیوسر صفدر ملک نےاس موقع پر کہا کہ شہزاد رفیق نے اچھی فلم بنائی ہے، فلم کی تمام کاسٹ  جاوید شیخ ،بشریٰ انصاری ،ساجد حسن ، فردوس جمال، یاسر نواز ،عدنان صدیقی ،گوشی خان کس کس کا نام لوں سب نے بڑی محنت کی ہے۔


 ممتاز بیگم نے کہا کہ’’ ویلکم ٹو پنجاب‘‘ایک اچھی اور معیاری فلم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’’آپ جیساکوئی میری زندگی میں آئے‘‘نازیہ حسن کو بچھڑے 25 برس بیت گئے

معروف ہدایت کارشہزاد رفیق کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کے نمایاں فنکاروں میں ہیروآدی خان اورہیروئن زاراحیات کے علاوہ جاویدشیخ،افتخارٹھاکر،ساجدحسن،قیصرپیا،ممتازبیگم،بشریٰ انصاری،شاہزب مرزا،فردوس جمال،گوشی خان اوردیگر شامل ہیں،فلم میں عدنان صدیقی نے سندھی وڈیرے کاایک خوب صورت کردار بہت خوب صورتی سے نبھایاہے جبکہ ارجمندرحیم نے بھی ان کی اہلیہ کے کردار میں جانداراداکاری کی ہے،دانش نوازنے بھی فلم میں ایک گیسٹ اپیرئنس دی ہے۔


فلم بینوں کافلم دیکھنے کے بعد کہناتھاکہ فلم کی کہانی،سینماٹوگرافی،مکالمے،اداکاری غرض سب کچھ بہت جاندارہے،کراچی،لاہور،سوات،سکھر اورسیہون میں حضرت لعل شہبازقلندرکے مزارکی بہت خوب صورت عکاسی کی گئی ہے،ایک ایک سین میں ہونےوالی محنت نظرآئی ہے۔عادل عسکری اس فلم کے ڈی اوپی ہیں۔