گلوکار حسن رحیم شادی کے بندھن میں بندھ گئے،تصاویروائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف نوجوان گلوکار حسن رحیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔
حسن رحیم کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہے جس پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں زندگی کے نئے سفر کے آغاز کی مبارکباد دی جارہی ہے۔
مداحوں میں یہ تجسس پایا جارہا ہے کہ حسن رحیم کی دلہن کون ہیں جس پر سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ حسن رحیم کی شادی ان کی کزن سے ہوئی ہے۔
گلوکار حسن رحیم کا تعلق چترال سے ہے اور وہ شادی کے دن اپنے روایتی لباس میں ملبوس نظرآئے جبکہ ان کی دلہن نے آسمانی رنگ کے عروسی لباس کاانتخاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ہانیہ عامر کی آکسیجن لگے تصویر وائرل ،مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
حسن رحیم اس ویڈیو میں بےحد خوش نظر آرہے ہیں جبکہ شادی کی تقریب میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔