اداکارہ ہانیہ عامر کی آکسیجن لگے تصویر وائرل ،مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک)پاکستان انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی تصویر نے مداحوں میں تشویش کی لہر پیدا کر دی ۔
پر اکثر متحرک رہتی ہیں، اداکارہ نے نہ صرف پاکستان ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں بلکہ فلموں میں بھی کمال کی اداکاری کی ۔
یہ بھی پڑھیں:شدید بارشیں،محکمہ موسمیات،کی خطرناک پیشگوئی جاری
تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ہانیہ عامر جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں ان کی ایک تصویر سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔
اداکارہ ہانیہ عامر کی وائرل ہونے والی تصویر میں انہیں کسی ہسپتال میں دیکھا جاسکتا ہے، منہ پر آکسیجن پمپ لگا ہوا ہے، تصویر کو اداکارہ نے اپنے آفیشل فیس بک اکاونٹ پر اپلوڈ کیا جس کے سامنے آتے ہی مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، کمنٹ سیکشن میں ہانیہ کی صحت یابی کے لئے دعائیں کی جارہی ہیں، کچھ صارفین نےپاکستانی اداکارہ کی اس تصویر پر تنقید بھی کی۔

کمنٹس سیکشن میں صارفین یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ اداکارہ ہانیہ عامر کو کیا ہوا ہے؟ تاحال انہیں وائرل کی گئی تصویر کا جواب نہیں ملا اور نہ ہی ہانیہ نے اس تصویر پر لب کشائی کی ہے۔