مون سون کا ساتواں سپیل،پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ،الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )مون سون کا ساتواں سپیل آج سے رنگ جمائے گا، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مون سون کا ساتواں سپیل آج سے رنگ جمائے گا، محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ15 اگست تک جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی ، اسلام آباد ، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں ۔17 اگست سے ان کی شدت میں اضا فے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بدترین شکست،ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف کتنے سالوں بعد سیریز میں فتح حاصل کی ؟
محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 اگست کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 17 اگست سے خلیج بنگال سے مر طوب ہواؤں کی شدت میں اضافے کی توقع ہے ۔ 18 سے 21 اگست کے دوران ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی ہے۔
پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علا قے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔