بابر تمام فارمیٹ کا بہترین بلے باز،ویرات کوہلی نے تسلیم کر لیا

Aug 13, 2023 | 09:24:AM
بابر تمام فارمیٹ کا بہترین بلے باز،ویرات کوہلی نے تسلیم کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ’’تعریف وہ جو دشمن بھی کرے‘‘ کے مصداق  ویرات کوہلی نے بالآخر بابر اعظم کو  دنیا کا بہترین بلے باز  مان ہی لیا، صرف تسلیم ہی نہیں کیا بلکہ یہاں تک کہہ دیا کہ جب بھی اس کی بیٹنگ کو دیکھتا ہوں انجوائے کرتا ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سپورٹس چینل کو انٹرویو میں سابق بھارتی کپتان  ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ بابراعظم کے ساتھ میرا پہلا براہ راست تعارف 2019 ورلڈ کپ میں ہوا تھا، عماد کے ساتھ میرا پہلے ہی سے رابطہ تھا اور عماد نے بتایا کہ بابراعظم تم سے ملاقات کرنا چاہتا ہے،ویرات کولی نے بتایا کہ ’اس کے بعد بابراعظم کے ساتھ ایک نشست ہوئی اور ہم نے کرکٹ کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی، پہلے ہی دن سے بابراعظم نے بہت عزت اور تعظیم کا اظہار کیا‘۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور امریکا کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ طے پا گیا

 ویرات کولی کے مطابق ’بابر اعظم کے رویے میں آج تک کوئی تبدیلی نہیں آئی اس حقیقت کے باوجود کہ اب وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتا ہے جو تمام فارمیٹ میں کا شاندار کھلاڑی ہے،سابق بھارتی کپتان کے مطابق ’بابراعظم نے اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھا ہے اور میں جب بھی بابراعظم کا میچ دیکھتا ہوں تو اچھا لگتا ہے‘۔