ایک اور اعزاز پاکستانی بلے بازوں کے نام

Aug 13, 2023 | 09:03:AM
ایک اور اعزاز پاکستانی بلے بازوں کے نام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ  پلیئرز کی جانب سےمستقل مزاجی کیساتھ پرفارمنس  کا سلسلہ جاری ہے جس کی ایک مثال ون ڈے کرکٹ میں پاکستانی ٹاپ 3 کی پرفارمنس ہے ۔
تفصیلات کے مطابق  کسی بھی  ٹیم کی جانب ٹاپ آرڈر  میں   بہترین پرفارمنس اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہے ، گرین شرٹس کی جانب سے عام طور پر اوپنرز فخرزمان اور امام الحق کے بعد بابر اعظم کریز پر آتے ہیں، 1 ،2 میچز میں کسی وجہ سے شان مسعود سے بھی اوپننگ کروائی گئی، ٹاپ 3 نے ورلڈکپ 2019کے بعد ابھی تک 54.91 کی مجموعی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔

دوسرے نمبر پر بھارتی بیٹرز کی ایوریج 46.40 ہے، جنوبی افریقہ 43.37 کی ایوریج کیساتھ  تیسرے جبکہ  آسٹریلیا 42.33 کی ایوریج کیساتھ  چوتھے نمبر پر براجمان ہے ،نیوزی لینڈ  کی بات کی جائے تو کیوی ٹاپ 3 بلے بازوں کی ایوریج 40.27  رہی،افغانستان 40.17 کی ایوریج کیساتھ چھٹے، انگلینڈ 37.98 ساتویں، سری لنکا 35.82 آٹھویں، بنگلہ دیش 34.27 نویں اور نیدرلینڈز 30.36 دسویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے اثاثے 100 ارب ڈالر تک پہنچا دوں گی، حریم شاہ