جنت مرزا نے  اپنی شادی سے متعلق اہم انکشاف کر دیا

Aug 13, 2021 | 18:38:PM
جنت مرزا نے  اپنی شادی سے متعلق اہم انکشاف کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) جنت مرزا نے  انسٹاگرام پر  مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُن کی  عمر بٹ سے شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق  ایک صارف نے جنت مرزا سے سوال کیا کہ ’شادی کب ہورہی ہے؟‘جواب میں جنت مرزا نے کہا کہ ’تعلیم مکمل ہونے دو، ڈگری مل جائے ، شادی بھی کرلوں گی۔


یا د رہے کہ  معروف ٹک ٹاک سٹار  اداکارہ جنت مرزا پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت ہیں۔ اس سے قبل سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ جنت مرزا نے عُمر بٹ سے منگنی کرلی ہے جس کے بعد ٹک ٹاک اسٹار نے اس خبر کی تردید کردی تھی۔جنت مرزا نے کہا تھا کہ ’جب اللّہ تعالیٰ نے چاہا تو میری اور عُمر بٹ کی منگنی بھی ہوجائے گی اور میں یہ خوشخبری سب کے ساتھ شیئر بھی کروں گی۔