جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک،ایک اہلکار شہید

Aug 13, 2021 | 09:26:AM
جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک،ایک اہلکار شہید
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں پاک فوج کی چوکی پر حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کا اہلکار شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر  کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دہشت گرد پاک فوج کی چوکی پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں پاک فوج کا جوان نائیک ضیا الدین شہید ہوگیا۔پریس ریلز کے مطابق 11 اور 12 اگست کی رات جنوبی وزیرستان کے علاقے میں سراردغہ میں3 سے4 دہشتگردوں کی مشکوک سرگرمیوں کا نوٹس لیا گیا۔ دہشت گردوں نے کوئیک رسپانس فورس کے جوانوں پر فائرنگ کی، جس پر پاک فوج کی بروقت کارروائی سے ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موذی وبا کورونا سے مزید 79افراد جاں بحق،4619 نئے کیسز رپورٹ