انکم ٹیکس آرڈیننس سے متعلق کیس  کی سماعت کل تک ملتوی 

Apr 13, 2026 | 18:26:PM
انکم ٹیکس آرڈیننس سے متعلق کیس  کی سماعت کل تک ملتوی 
کیپشن: وفاقی آئینی عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی) وفاقی آئینی عدالت میں انکم ٹیکس آرڈیننس سے متعلق کیس  کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

وفاقی آئینی عدالت میں انکم ٹیکس آرڈیننس سے متعلق کیس  کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سیکشن سات ای کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی ۔

ایف بی آر وکیل نے کہاکہ اسلام آباد، پشاور اور بلوچستان کی عدالتوں نے پہلے ٹیکس گزاروں کے حق میں فیصلہ دیا تھا، سندھ اور لاہور ہائیکورٹ نے سیکشن سات ای کے معاملہ پر حکومتی موقف کی تائید کی تھی، وکیل ایف بی آر نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ ٹیکس سے متعلق قانون سازی کرنے کا مکمل اختیار رکھتی  ہے،غیر منقولہ جائیداد پر انکم کے نام پر ٹیکس لگانا قانونی طور پر غلط ہے۔ 

یادرہے کہ 2022 میں ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے قانون متعارف کرایا گیا تھا،قانون کے تحت جائیداد کی کل قیمت کے مخصوص حصے کو آمدنی قرار دیکر اس پر ٹیکس وصول کیا جاتا ہے،کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت نے سینکڑوں نئی ملازمتوں کی منظوری دیدی