پنجاب حکومت نےصوبہ بھر میں فارمیسی کیڈر کی 959 نئی آسامیوں کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(گوہر رحمان شیخ ) پنجاب حکومت نے محکمہ صحت کے فارمیسی کیڈر بارے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبہ بھر میں فارمیسی کیڈر کی 1518 آسامیوں کی تنظیم نو اور 959 نئی آسامیوں کی منظوری دے دی۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے فارمیسی کیڈر کی مجموعی آسامیوں میں اضافہ اور نئی ری اسٹرکچرنگ کی منظوری بھی دے دی، صوبہ بھر میں گریڈ 20 سے گریڈ 17 تک فارمیسی کیڈر میں نئی تقسیم، چیف ڈرگ کنٹرولر کی آسامیوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
گریڈ 19 میں ڈرگ کنٹرولر اور ڈائریکٹر ٹیکنیکل کی آسامیوں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا،صوبہ بھر میں گریڈ 18 میں ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کی آسامیوں کی تعداد 234 تک بڑھا دی گئی ،صوبہ بھر کے لیے گریڈ 17 فارماسسٹس کی 897 نئی آسامیاں منظوری دے دی گئی جس کے بعد پنجاب بھر میں فارمیسی کیڈر کی مجموعی آسامیوں کی تعداد 1518 ہو گئی۔
صوبہ بھر میں پہلے سے موجود آسامیوں میں 959 نئی آسامیوں کا اضافہ کیا گیا ہے ، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز اور ہسپتالوں میں فارمیسی سروسز کے لیے نئی آسامیوں کی منظوری دے دی گئی،محکمہ خزانہ نے متعلقہ اداروں کو آسامیوں کی توثیق اور آڈٹ کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں :قلعہ گجر سنگھ کے علاقے سےلیڈی پولیس کانسٹیبل مبینہ طور پر اغوا، تلاش جاری