وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر وڑائچ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
عدالت نے فیصلہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم حاضری پر کیا جس کے بعد عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے کی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔
واضح رہے سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ نئی مشکل میں پھنس گئے،عدالت سے بڑی خبر آ گئی