امریکی عوام جلد آج کی موجودہ پیٹرول قیمتوں کو ترسیں گے:ایران کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی پر رد عمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکی پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔
سپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ امریکی عوام جلد آج کی موجودہ پیٹرول قیمتوں کو ترسیں گے موجودہ تیل قیمتوں سے لطف اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ نام نہاد بلاک ایڈ کے بعد آپ کو 4 سے 5 ڈالر فی گیلن پیٹرول بھی سستا لگے گا۔
ایرانی اسپیکر نے اپنی پوسٹ میں ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وائٹ ہاؤس کے اردگرد موجود پیٹرول پمپس پر آج کے پیٹرول ریٹس لکھے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔
قالیباف نے اپنے پیغام کے ساتھ ایک ریاضیاتی فارمولا بھی شیئر کیا،جس کے ذریعے انہوں نے اشارہ دیا کہ کشیدگی بڑھی تو تیل کی عالمی منڈی میں اس کے اثرات کئی گنا بڑھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے بند، آن لائن کلاسز شروع