پاکستانی اور کیوی کھلاڑیوں کی نئی کٹس کے ساتھ ویڈیو جاری

Apr 13, 2023 | 16:03:PM
پاکستانی اور کیوی کھلاڑیوں کی نئی کٹس کے ساتھ ویڈیو جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا، ہیڈ سپورٹس ڈیسک ) پی سی بی میڈیا نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی ٹی 20 سیریز سے پہلے نئی کٹس کے ساتھ ویڈیو جاری کر دی۔

پی سی بی میڈیا نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کی ٹی 20 سیریز سے پہلے نئی کٹس کے ساتھ ویڈیو جاری کر دی ہے، جاری کی جانے والی ویڈیو میں دونوں ٹیموں کے تمام کھلاڑی خوبصورت اور منفرد انداز میں پرجوش نظر آ رہے ہیں، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بال اور بیٹ کے ساتھ ایکشن دکھاتے مرکز نگاہ بن چکے ہیں، کپتان بابر اعظم کی فیورٹ شارٹ کور ڈرائیو کا اسٹائل تو گویا بہت ہی سپر ہٹ رہا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مہمان ٹیم کو اسٹیٹ لیول سکیورٹی فراہم کی جائے: وزیرِ اعظم

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کل سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گی، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی نئی کٹس اور فوٹو شوٹ میں اِن ایکشن ہوئے، کپتان بابر اعظم کا کور ڈرائیو کا اسٹائل کرکٹ دیوانوں کو بھا گیا  ہے۔