مہمان ٹیم کو اسٹیٹ لیول سکیورٹی فراہم کی جائے: وزیرِ اعظم

Apr 13, 2023 | 15:48:PM
مہمان ٹیم کو اسٹیٹ لیول سکیورٹی فراہم کی جائے: وزیرِ اعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ پاکستان کیلئے مہمان نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو اسٹیٹ لیول سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ 

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کیلئے وی وی آئی پی سیکورٹی  فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی  بھی  ٹیم کو اسٹیٹ لیول سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک نیوزی لینڈ سیریز، نگرانی سیف سٹی کیمروں سے کی جائے گی 

 نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 11 سے 26 اپریل تک پاکستان کے دورے پر ہے جس پر  چیف کمشنر اسلام آباد نے جڑوا شہریوں کے افسران کا اجلاس طلب کر لیا، انتظامیہ پولیس کو تمام قانون نافذ کرنے والوں اداروں سے ملکر سیکیورٹی پلان تشکیل دینے کی ہدایت کر دی، اجلاس میں راولپنڈی اسلام آباد کے افسران شریک ہو کر سیکیورٹی پلان مرتب کریں گے۔

ایڈیشنل کمشنر نے حکم دیا کہ سیکیورٹی پلان کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر کمشنر آفس اور وزارت داخلہ کو فراہم کی جائے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل کمشنر نے آئی جی اسلام آباد کمشنر راولپنڈی سمیت متعلقہ افسران کو بھی مراسلہ لکھ دیا ہے۔