پاک نیوزی لینڈ سیریز، نگرانی سیف سٹی کیمروں سے کی جائے گی

Apr 13, 2023 | 15:20:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا ، ہیڈ سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کیلئے کیے جانے والے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے کی جائے گی۔

پاک نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، میچز کی سکیورٹی کیلئے 600 سے زائد کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، ہوٹل سے سٹیڈیم اور گردونواح کے تمام روٹس کی 24 گھنٹے سیف سٹی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی، سیف سٹیز ٹیکنیکل ٹیمیں ہیڈکوارٹر اور فیلڈ میں فورس کے شانہ بشانہ ڈیوٹی دیں گی۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل مشکوک امپائرنگ تنازعات کا شکار

پولیس رسپانس یونٹ کی گاڑیوں کے کیمروں سے بھی روٹس کی مانیٹرنگ کی جائے گی، سینیئر پولیس کمان پی پی آئی سی تھری سے سکیورٹی کے عمل کی نگرانی کریگی۔ جبکہ ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔