آئی پی ایل مشکوک امپائرنگ تنازعات کا شکار

Apr 13, 2023 | 14:45:PM
آئی پی ایل مشکوک امپائرنگ تنازعات کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا، ہیڈ سپورٹس ڈیسک) بھارتی لیگ آئی پی ایل میں مشکوک امپائرنگ تنازعات سر اٹھانے لگے ہیں۔ 

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) مشکوک امپائرنگ کا شکار ہو چکی ہے۔ آئی پی ایل کے موجودہ سیزن کے دوران  انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بالنگ آل راؤنڈر سیم کرن کے بعد بھارتی اسپینر روی چندر ایشون بھی امپائرز کے من مانے فیصلے پر انگلی اٹھا چکے ہیں۔

بھارتی لیگ آئی پی ایل کرکٹ کے علاوہ مختلف ایکشن اور خاص طور پر متنازع امپائرنگ کی بدولت مرکزِ نگاہ بنی ہوئی ہے، ایونٹ کے 17 ویں میچ میں راجستھان رائل کی طرف سے ملنے والے 176 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چنائی سپر کنگز کی ٹیم نے تیسری وکٹ کے گرنے تک بانوے رنز بنائے تو فیلڈ امپائرز نے بغیر فیلڈ کپتان، بالر اور ٹیم سے مشورہ کیے اوس کو بہانہ بنا کر گیند کو بدل دیا۔

مزید پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ سیریز، نگرانی سیف سٹی کیمروں سے کی جائے گی

میچ جیتنے  پر پلیئر آف دی میچ ایوارڈ پانے والے روی چندرن ایشون پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں پھٹ پڑے ، انہوں نے  کہا کہ امپائرز کی طرف سے اچانک گیند بدلنے کے فیصلے پر بے حد حیرانی ہوئی، احتجاجا امپائر سے پوچھا تو بتایا گیا کہ آئی پی ایل قوانین میں انہیں یہ اختیار حاصل ہے، 

واضح رہے کہ رواں ایونٹ میں امپائرنگ فیصلے پر اعتراض کوئی پہلا موقع نہیں ہے، اس سے پہلے پانچ اپریل کو کھیلے گئے ایونٹ کے آٹھویں میچ میں پنجاب کنگز کے سیم کرن نے بھی اچانک گیند بدلنے کے فیصلے پر حیرانگی کا اظہار کیا تھا، اس میچ میں بھی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنجاب کنگز نے حریف راجستھان رائلز کے خلاف پانچ رنز سے فتح اپنے نام کی تھی۔