علیم خان اور حمزہ شہباز میں لڑائی .پرویز الہیٰ کا ردعمل آ گیا

Apr 13, 2022 | 14:26:PM
علیم خان اور حمزہ شہباز میں لڑائی .پرویز الہیٰ کا ردعمل آ گیا
کیپشن: پرویز الہیٰ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے نامز د امیدوارچودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب ہرصورت جیتیں گے، ہمارے نمبر پورے ہیں۔

تحریک انصاف اور ق لیگ کے متفقہ نامز د امیدوار وزیراعلیٰ پنجاب  پرویز الہی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علیم خان اور حمزہ شہباز کی آپس کی لڑائی سے میرا کیا تعلق ہے؟ عمران خان ن لیگ کا ہاضمہ خراب کرکے ہی دم لیں گے۔

پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ ہم کامیابی کیلئے پرامید ہیں،میں نے وزیراعلیٰ پنجاب بن کر آپ کیلئے بہت سے کام کرنے ہیں۔استعفوں کا فیصلہ پنجاب میں نہیں وفاق میں ہوا ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیںنئی کابینہ:رانا ثنااللہ اور مریم اورنگزیب کو اہم عہدہ ملنے کا امکان