132 کے وی ٹاور زمین بوس،سندھ کے وزیر توانائی ناصر شاہ کے  نوٹس پر فوری ایکشن

Sep 12, 2025 | 23:09:PM
 132 کے وی ٹاور زمین بوس،سندھ کے وزیر توانائی ناصر شاہ کے  نوٹس پر فوری ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)تھڈو ڈیم میں طغیانی کے باعث 132 کے وی ٹاور زمین بوس کےمعاملہ پرصوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ کے  نوٹس پر فوری ایکشن  شروع ہو گیا۔ناصر شاہ نے ایس ٹی ڈی سی ٹیم کو ہدایت کی تھی ٹاور فوراً دوبارہ کھڑا کیا جائے، جس پر ایس ٹی ڈی سی سی ای او سلیم شیخ اور ان کی ٹیم نے فوری کارورائی کرتےہوئےٹاور عارضی طور پر دوبارہ کھڑا کیا اور 100 میگاواٹ بجلی بحال ہوئی۔

صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ9 ستمبر  کی رات تقریباً 8 بجے حادثہ پیش آیا۔اس موقع پر ناصر شاہ نےایس ٹی ڈی سی ٹیم کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہاکہ سندھ نوری آباد پاور کمپنی سے کراچی کے 33 گرڈ اسٹیشن تک جانے والی ٹرانسمیشن لائن متاثر ہوئی ، جس پر ایس ٹی ڈی سی ٹیم نے فوری اطلاع کے بعد ہنگامی بنیاد پر تمام وسائل استعمال کیے، عام حالات میں نیا ٹاور نصب کرنے میں ایک ماہ لگتا، مگر ٹیم نے کم وقت میں کام مکمل کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:کراچی : تعلیمی اداروں میں سگریٹ، تمباکو اور نکوٹین کے استعمال پر مکمل پابندی عائد