ایم ڈی کیٹ2025کےامتحان کا آن لائن رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھول دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)سیلابی صورتحال کے باعث تعطل کا شکار ہونیوالےایم ڈی کیٹ 2025 کےامتحان کا آن لائن رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھول دیا گیا۔رجسٹریشن 16 ستمبر 2025 رات 11 بج کر 59 منٹ تک جاری رہے گی۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کےامتحان کیلئے نئے امیدوار مقررہ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، پہلے سے رجسٹرڈ امیدوار پروفائل اور تفصیلات درست کر سکتے ہیں،نامکمل درخواستیں منسوخ کرنے کا اختیار پی ایم ڈی سی کے پاس ہے۔
واضح رہے کہ اس سےقبل ایم ڈی کیٹ امتحان 5 اکتوبر 2025 کو شیڈول تھا۔متاثرہ علاقوں میں طلبہ کو درپیش مشکلات کے باعث امتحان ری شیڈول کیا گیا ہے۔ایم ڈی کیٹ کا امتحان اب 26 اکتوبر 2025 (بروز اتوار) کو ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی : تعلیمی اداروں میں سگریٹ، تمباکو اور نکوٹین کے استعمال پر مکمل پابندی عائد