اسرائیل صحافیوں کو غزہ تک رسائی دے: فارن پریس ایسوسی ایشن کا مطالبہ

Sep 12, 2025 | 10:29:AM
 اسرائیل صحافیوں کو غزہ تک رسائی دے: فارن پریس ایسوسی ایشن کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )فارن پریس ایسوسی ایشن نے اسرائیل سے صحافیوں کو غزہ تک رسائی دینے کا مطالبہ کردیا۔

فارن پریس ایسوسی ایشن کے مطابق غزہ تک رسائی کے لیے اسرائیلی سپریم کورٹ میں درخواست کو ایک سال مکمل ہوگیا مگر کیس کی فوری سماعت کی درخواست کے باوجود تاخیری حربے اپنائے گئے۔

 یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب نے دنیا کو چونکا دیا

پریس ایسوسی ایشن کے مطابق اسرائیلی فائرنگ سے کم از کم 200 صحافی شہید ہوئے، صحافیوں کےخلاف تشدد،بھوک اوربارباربے دخلی معمول بن گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ غیرملکی میڈیا کو بدنام کرنے کی مہم بھی جاری ہے، صحافت کو جرم نہیں ہے، اسرائیل صحافیوں کو غزہ تک رسائی دے۔