عروسی جوڑا زیب تن کیے نیلم منیر کی تصاویر وائرل  

Sep 12, 2023 | 10:04:AM
پاکستانی اداکارہ نیم منیر کی عروسی جوڑا زیب تن کیے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نیم منیر کی عروسی جوڑا زیب تن کیے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ نیلم منیر نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر اور ویڈیو جاری کی ہے جس میں اداکارہ کو خوبصورت عروسی جوڑا پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

انہوں نے سنہرے دھاگے اور نگ کے کام سے بھرپور مرون لمبی شرٹ کے ساتھ سرخ لہنگا پہنا جبکہ دوپٹے کیلئے کوپر رنگ کا انتخاب کیا ہے۔

نیلم منیر نے اپنے اس لُک میں ناصرف بھاری عروسی جوڑا پہنا ہے بلکہ زیورات کا انتخاب کرتے وقت بھی ہلکی پھلکی جیولری نہیں بلکہ بھاری گلوبند اور مالا پہنی ہوئی ہے جس کے ساتھ میچنگ بُندے اور ٹیکا بھی قابلِ دید ہیں۔ 

اداکارہ اس لباس میں بہت خوبصورت اور پرکشش نظر آرہی ہیں جبکہ ان کے مداحوں نے بھی ان  تصویر کو بہت پسند کیا ہے۔ خیال رہے کہ اداکارہ نیلم منیر مختلف انداز اور لباس میں لی جانے والی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہوئی رہتی ہیں۔