پولیس اہلکاروں کی  کار سوار لڑکی سے نازیبا حرکات۔۔پھر کیا ہوا جانیے!

Sep 12, 2021 | 15:43:PM
پولیس اہلکاروں کی  کار سوار لڑکی سے نازیبا حرکات۔۔پھر کیا ہوا جانیے!
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قاتون کے رکھوالے ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے،فیصل آباد کے علاقے کنال روڈ پر  تلاشی کے بہانے گاڑی میں سوار لڑکے اور لڑکی کو روک کر لڑکی سے بدسلوکی اور  نازیبا حرکتیں کرنے کے الزام میں 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق کار  سوار  لڑکے  کا کہنا تھا کہ وہ  اپنی کزن کے ساتھ شادی کی تقریب سے واپس گھر جا رہا تھا کہ راستے میں پولیس اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو تلاشی کے بہانے روکا، پولیس اہلکاروں نے 2 گھنٹے تک روکے رکھا اور ایک پولیس اہلکار نے اس کی کزن کے ساتھ نازیبا حرکات بھی کیں۔

یہ بھی پڑھیں: بوائے فرینڈ سمیت 5 افراد نے 20 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔۔ظالموں نے بعد میں کیا کیا جانیے! 

پولیس ترجمان  کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 3افراد نے گھر میں گھس کر خواتین کے ساتھ ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے