تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس محمود خان اچکزئی کی صدارت میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔
تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں ملک کی سیاسی و خارجی صورتحال اور اپوزیشن کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے افغانستان سے متعلق سعودی عرب کے مؤقف کی حمایت کی، حکومت خارجی صورتحال پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس فوری بلائے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے خیبرپختونخوا میں وفاقی وزرا کی مداخلت کی مذمت کی، غیر آئینی اقدامات سے صوبے کی سیکیورٹی صورتحال مزید خراب ہوگی۔
اعلامیہ کے مطابق انتقالِ اقتدار اور وزیراعلیٰ کا انتخاب تحریک انصاف کا آئینی و جمہوری حق ہے، تحریک نے وفاقی حکومت کو غیر آئینی اقدامات سے باز رہنے کا مطالبہ کیا۔
الیکشن کمیشن کا اراکین اسمبلی کو آزاد قرار دینے کا فیصلہ جمہوری اقدار کی نفی ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہارس ٹریڈنگ کو فروغ دینے کا واضح پیغام ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے بلوچستان و خیبرپختونخوا میں بدامنی پر تشویش کا اظہار کیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ساکھ مجروح کر چکے ہیں، تحریک نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومتیں مقامی عوام کی مشاورت سے امن و امان بہتر بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں :سلطان آف جوہر ہاکی کپ ؛برطانیہ نے پاکستان کو 1-5سے شکست دیدی