وزیر اعلیٰ کے پی کیلئے ن لیگ اور جے یو آئی کےنام فائنل، متفقہ امیدوار کیلئے کوششیں جاری

Oct 12, 2025 | 12:46:PM
وزیر اعلیٰ کے پی کیلئے ن لیگ اور جے یو آئی کےنام فائنل، متفقہ امیدوار کیلئے کوششیں جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا میں وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ 
ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے وزارت اعلیٰ کے لیے متفقہ امیدوار میدان میں اتارنے پرمشاورت جاری ہے، تاہم وزارت اعلیٰ کے امیدوار کے لیے ابھی تک کسی ایک امیدوار کے نام پر اتفاق نہیں ہو سکا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی (ف) نے وزارت اعلیٰ کے امیدوار کے لیے اپنے اپنے نام فائنل کر لیے ہیں،جے یو آئی (ف) کی جانب سے اکرم خان درانی یا مولانا لطف الرحمان کو امیدوار بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے لیے ڈاکٹر عباداللہ مضبوط امیدوار ہیں۔ 
 جے یو آئی ف کے صوبائی امیر مولانا عطا الرحمان نےاس حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے لیے اپنے امیدوار لائیں گی،کاغذات نامزدگی جمع کرانا آئینی اور قانونی حق ہے جبکہ متفقہ امیدوار میدان میں اتارنے کے لیے مشاورتی عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنک اسکوٹیز منصوبہ:حکومتِ سندھ نے سوشل میڈیا پر اسکیم کا نوٹس لے لیا
دوسری جانب کے پی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے لیے متفقہ امیدوار کھڑا کیا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد علی امین وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے،پی ٹی آئی نے ان کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔