پنک اسکوٹیز منصوبہ:حکومتِ سندھ نے سوشل میڈیا پر اسکیم کا نوٹس لے لیا

Oct 12, 2025 | 11:55:AM
پنک اسکوٹیز منصوبہ:حکومتِ سندھ نے سوشل میڈیا پر اسکیم کا نوٹس لے لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد)حکومتِ سندھ نےپنک اسکوٹیز منصوبے سے متعلق جعلی سوشل میڈیا پر اسکیم کا سخت نوٹس لے لیا ۔
حکومت سندھ کی جانب سے کہاگیاہے کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پنک اسکوٹیزکے حوالےسے جعلی فارمزگردش کررہے ہیں،غلط دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ لڑکیاں ”رجسٹریشن کروا کر ادائیگی کریں“ تو انہیں پنک اسکوٹیز منصوبے میں شامل کیا جائے گا۔
ایس ایم ٹی اے کے مطابق حکومتِ سندھ واضح طور پر اعلان کرتی ہے کہ ایسے تمام پیغامات من گھڑت، جھوٹے اور گمراہ کن ہیں، پنک اسکوٹیز خواتین کو بااختیار اور خود مختار سفر کے فروغ کے لیے حکومتِ سندھ کا ایک فلاحی منصوبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امیربالاج قتل کیس کامرکزی ملزم طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
ایس ایم ٹی ای کے مطابق فلاحی منصوبے کے تحت اسکوٹیز مستحق خواتین کو مکمل طور پر مفت فراہم کی جا رہی ہیں،عوام الناس کوآگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ،لنک یا سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھروسہ نہ کریں،اپنی ذاتی معلومات فراہم نہ کریں اور کسی بھی صورت میں رقم کی ادائیگی نہ کریں۔
سندھ حکومت کے مطابق جعلی پیغامات پھیلانے اور گمراہ کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، لڑکیاں رجسٹریشن کےلیے ہمارے رابطہ نمبراور ای میل پر رابطہ کر سکتی ہیں۔