اچانک بے ہوش ہونیوالے گووندا ہسپتال سے ڈسچارج ، طبیعت بگڑنے کی اصل وجہ بھی بتا دی

Nov 12, 2025 | 21:04:PM
اچانک بے ہوش ہونیوالے گووندا ہسپتال سے ڈسچارج ، طبیعت بگڑنے کی اصل وجہ بھی بتا دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ سپر سٹار گووندا جنہیں ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں بے ہوش ہوجانے کے بعدہسپتال منتقل کیا گیا تھا، اب انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ گووندا کی گزشتہ رات ان کے گھر پر اچانک طبیعت بگڑگئی تھی۔گووندا کے دیرینہ دوست اور قانونی مشیر للت بندل نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ‘ گزشتہ شب انہیں گووندا کے گھر پر بے ہوش ہوجانے کی اطلاع دی گئی ، طبیعت اچانک بگڑنے پر گووندا کو ہسپتال منتقل کیا گیا، اس دوران ان کے چند ٹیسٹ بھی کیے گئے‘ ۔تاہم اب گووندا کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد گووندا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ زیادہ ورزش کرنے کی وجہ سے وہ تھکن کا شکار ہوئے ، جس کی تصدیق ان کے ڈاکٹروں نے بھی کی ہے۔

گووندا نے بتایا کہ اچھا ہوں، زیادہ محنت کر لی تھی جس کی وجہ سے تھکن ہو گئی۔ یوگا اچھی ہے، ہیوی ایکسرسائز تھوڑی مشکل ہوتی ہے۔ میں کوشش کر رہا تھا کہ اپنی شخصیت بہتر بنا سکوں مگر لگتا ہے یوگا ہی بہتر ہے۔گووندا نے بتایا کہ ان کا بے ہوش ہونا دراصل زیادہ جسمانی مشقت اور تھکن کا نتیجہ تھا۔

گووندا کے دیرینہ دوست اور قانونی مشیر للت بندل  نےبتایا کہ ڈاکٹروں نے تمام ٹیسٹ رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد گووندا کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے گووندا کا شیڈول بہت سخت تھا، جس کے باعث انہیں تھکن  ہوئی۔ ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کرنے اور خوراک کا خاص خیال رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ وہ اب گھر پر ہیں اور بہتر محسوس کر رہے ہیں۔