کچہریوں، عدالتوں، ججز کے رہائشی علاقوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ،ڈاکٹر عثمان انور

Nov 12, 2025 | 20:54:PM
 کچہریوں، عدالتوں، ججز کے رہائشی علاقوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ،ڈاکٹر عثمان انور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتِ حال پر عدالتوں سمیت صوبے بھر میں پولیس ہائی الرٹ ہے۔ کچہریوں، عدالتوں، ججز کے رہائشی علاقوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک  بیان میں آئی جی پنجاب پولیس  نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کی عدالتوں میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت  کر دیئے گئے ہیں، سی ٹی ڈی کی زیرِ نگرانی اہم روٹس و مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے، عدالتی کمپلیکسز، چینی پروجیکٹس و رہائش گاہوں کا سیکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکیسز کی سیکیورٹی کا از سرِ نو جائزہ لیا گیا ہے، ججز، بارز، متعلقہ اداروں کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب عثمان انورنے بتایا ہے کہ عدالتی کمپلیکسز آنے والی گاڑیوں کے لیے اسٹیکرز اسکیم نافذ کر دی گئی ہے، ججز کی گزرگاہوں کی سرچ اینڈ سوئیپنگ روزانہ کی بنیادوں پر کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیتن یاہو  کو معافی دیدیں،ٹرمپ کی اسرائیلی  صدر سے منتیں