نیتن یاہو  کو معافی دیدیں،ٹرمپ کی اسرائیلی  صدر سے منتیں

Nov 12, 2025 | 18:46:PM
نیتن یاہو  کو معافی دیدیں،ٹرمپ کی اسرائیلی  صدر سے منتیں
سورس: courtesy CNN
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر کو خط لکھ دیا ہے، جس میں انہوں نے  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کرپشن کیس میں معافی دینے کی درخواست کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  اسرائیلی صدر  کے نام خط میں لکھا کہ وہ اسرائیلی عدالتی نظام کی خود مختاری کا مکمل احترام کرتے اور ہیں انھیں لگتا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیس سیاسی اور غیر منصفانہ ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورہ اسرائیل کے دوران بھی اسرائیلی صدر سے کہا تھا کہ وہ  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو معافی دے دیں ۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا H-1B ویزا پالیسی پر یو ٹرن، غیر ملکی ہنر مند ملازمین کا دفاع