سلمان خان کی فلم ٹائیگر3‘ کو عمان اور قطر میں ریلیز کیلئے مشکلات کا سامنا

Nov 12, 2023 | 12:59:PM
سلمان خان کی فلم ٹائیگر3‘ کو عمان اور قطر میں ریلیز کیلئے مشکلات کا سامنا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان کی ایکشن تھریلر فلم ’ٹائیگر3‘ کو عمان اور قطر میں ریلیز کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 
بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سلمان خان اور بالی ووڈ ڈول کترینہ کیف کی ایکشن تھریلر فلم ’ٹائیگر 3‘ دیوالی کے موقع پر آج بھارت میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی اور بیرون ممالک اسے ایک دن قبل ہفتے کے روز پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان نے معافی مانگ لی
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق عمان اور قطر کے حکام نے فلم کے مواد پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ابھی تک فلم کو اجازت دینے پر ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں سنایا ، ٹائیگر3 میں پاکستان اور انڈیا کے پہلو سے مناظر پر دونوں ممالک کو فلم پر تحفظات ہیں اور اگر وہ مطمئن ہوگئے تو پھر فلم کو ریلیز کی اجازت مل سکے گی۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کلین چٹ مل چکی ہے اور وہاں یہ معمول کے مطابق ریلیز ہوئی۔