ثناء یوسف قتل کیس ؛استغاثہ کے اہم گواہ تفتیشی افسر پر جرح مکمل 

May 12, 2026 | 19:25:PM
ثناء یوسف قتل کیس ؛استغاثہ کے اہم گواہ تفتیشی افسر پر جرح مکمل 
کیپشن: ثنا یوسف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں استغاثہ کے اہم گواہ تفتیشی افسر پر جرح مکمل کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی،سرکاری وکیل راجہ نوید حسین عدالت میں پیش  ہوئے،استغاثہ کے اہم گواہ تفتیشی افسر پر جرح مکمل کر لی گئی،وکلاء صفائی کیجانب سے 5 گھنٹے سے زائد وقت تک جرح کی گئی ۔تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم عمر حیات کی گرفتاری، اقبالی بیان ودیگر حقائق سے متعلق آگاہ کیا۔

استغاثہ کے تمام اہم گواہان، چشم دید گواہان پر جرح مکمل ہوچکی ہے ،کیس میں استغاثہ کے 3 گواہان پر جرح باقی رہ گئی،مجموعی طور پر استغاثہ کے 26 گواہان پر جرح مکمل کر لی گئی،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:12سے 17مئی ؛ گرج چمک کیساتھ بارش،آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی