معرکہ حق کا ایک سال مکمل، جنرل آفیسر کمانڈنگ کا آزاد کشمیرکا دورہ،شہداکےاہلخانہ سےملاقات

May 12, 2026 | 18:41:PM
 معرکہ حق کا ایک سال مکمل، جنرل آفیسر کمانڈنگ کا آزاد کشمیرکا دورہ،شہداکےاہلخانہ سےملاقات
کیپشن: معرکہ حق کا ایک سال مکمل، جنرل آفیسر کمانڈنگ کا آزاد کشمیرکا دورہ،شہداکےاہلخانہ سےملاقات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) مری کا آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،جی اوسی مری نےگزشتہ سال بلااشتعال بھارتی جارحیت سےشہید ہونےوالوں کےاہلخانہ سےملاقات کی۔ 

جی او سی مری نے شہید محمد یعقوب مغل کےاہلخانہ سےمظفرآباد میں ملاقات کر کے اظہار تعزیت کیا۔

جی اوسی مری کے علاوہ مقامی کمانڈرز نے بھی شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات کر کے بلند حوصلے،صبر اور استقامت کوسراہتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیزکی سلامتی  اوربقاء ان شہدا کی لازوال قربانیوں کی ہی  مرہونِ منت ہے۔  

مقامی کمانڈرز نے کوٹلی میں شہید خاتون کنیزبیگم اور باغ میں شہید اسامہ عشرت کے اہلِ خانہ سے ملاقات اور فاتحہ خوانی کی۔

شہداکے اہلِ خانہ نےافواجِ پاکستان کی جانب سے محبت،تعاون اور دلجوئی کے جذبے پرتشکرکا اظہارکیا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئیں