جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ،پی ٹی آئی کے 41 کارکنوں کی  عبوری ضمانت منظور 

May 12, 2023 | 12:53:PM
جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ،پی ٹی آئی کے 41 کارکنوں کی  عبوری ضمانت منظور 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عمران خان کی گرفتاری پرجلاؤ گھیراؤ،سرکاری املاک کونقصان پہنچانےکامعاملہ,قصور سے  پی ٹی آئی کارکنوں نےعبوری ضمانت کیلئےانسداد دہشتگردی عدالت سےرجوع کرلیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 41 پی ٹی آئی کارکنوں کی عبوری ضمانت منظور کر لی،عدالت نے پولیس کو 23 مئی تک ملزموں کی گرفتاری سے روک دیا،عدالت نے ملزموں کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیدیا۔
کھڈیاں قصور سے 24 کارکنوں نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی،پتوکی قصور سے 9 کارکنوں نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مظاہرین کے حملے،جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 2560 سے زائد شرپسند عناصر  گرفتار