پاکستان کو اضافی فنڈنگ کی ضرورت ہے: آئی ایم ایف

اسٹاف لیول معاہدے سے قبل پاکستان کو دوست ممالک سے فنڈنگ کی یقین دہانی درکار ہے:ترجمان

May 12, 2023 | 11:44:AM
پاکستان کو اضافی فنڈنگ کی ضرورت ہے: آئی ایم ایف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ترجمان آئی ایم ایف نے کہا ہےکہ 9 ویں جائزے کی کامیابی کے لیے پاکستان کو اضافی فنڈنگ کی ضرورت ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف ترجمان نے کہا کہ اسٹاف لیول معاہدے سے قبل پاکستان کو دوست ممالک سے فنڈنگ کی یقین دہانی درکار ہے، پاکستان کے بیرونی شراکت داروں کی طرف سےطے شدہ فنانسنگ خوش آئند ہے اور  دوست ممالک سے پاکستان کی فنڈنگ کا خیر مقدم کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ 9 ویں جائزے کی کامیابی کے لیے پاکستان کو اضافی فنڈنگ کی ضرورت ہے، حکام 9 ویں جائزے کو مکمل کرنے کیلئے پروگرام کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستانی حکام کےساتھ قرض پروگرام کی بحالی کےلیےمسلسل کوششوں میں مصروف ہیں، پاکستان کو بیلنس آف پے منٹس کے لیے ادائیگیوں کی ضرورت ہے۔

ضرور پڑھیں :بلوچستان میں مردم شماری 99 فیصد مکمل، آبادی 2کروڑ 6لاکھ سے تجاوز
ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا تھاکہ پاکستانی معیشت جمود کا شکار ہے اور پاکستان کو بہت زیادہ مالی ضروریات درپیش ہیں، پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں میں سنگین مسائل کا سامنا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت کو سیلاب سے سنگین نقصان پہنچا ہے، پاکستان کی معیشت سبسڈیز اور ٹیکس کی مزید چھوٹ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔