کور کمانڈر پشاور بارے سینئر سیاستدانوں کے بیانات نامناسب ہیں،آئی ایس پی آر

May 12, 2022 | 18:55:PM
آئی ایس پی آر ، رد عمل
کیپشن: آئی ایس پی آر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئی ایس پی آر کی طرف سے بیان میں کہا گیا کہ کور کمانڈر پشاور کے حوالے سے سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات نامناسب ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ پشاور کور کی کمانڈ ہمیشہ پروفیشنل ہاتھوں میں رہی ہے،پشاور کور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے ،اس اہم کور کی قیادت ہمیشہ بہترین پروفیشنل ہاتھوں میں سونپی گئی ہے۔ پشاور کور کمانڈر کے حوالے سے کچھ سیاستدانوں کے بیان نامناسب ہیں، آئی ایس پی آر نے کہا کہ پشاور کور 2 دہائیوں سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔پشاور کور پاکستان آرمی کی ایک ممتاز فارمیشن ہے، پشاور کور پاکستان فوج کی ممتاز فارمیشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بیرونی سازش ،صدر مملکت نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا