بیرونی سازش ،صدر مملکت نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا 

May 12, 2022 | 16:55:PM
عارف علوی خط
کیپشن: عارف علوی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صدر مملکت نے حکومت کی تبدیلی کیلئے بیرونی سازش کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے چیف جسٹس کوخط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کی سربراہی چیف جسٹس خود کریں، صدر مملکت نے کہا کہ رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے بھی کمیشن کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا ۔
لاپتہ افرد کیلئے ایک فعال جوڈیشل کمیشن موجود ہے، میموگیٹ معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا ،جوڈیشل کمیشن نے 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی انکوائری کی۔ صدر مملکت نے خط میں لکھا کہ سپریم کورٹ نے ماضی میں قومی سلامتی کے معاملات میں عدالتی کمیشن تشکیل دئیے ،مواقع ضائع ہو رہے ہیں، کنفیوژن پھیل رہی ہے، معیشت بھی بحران میں ہے، تمام اداروں کا فرض ہے کہ ملک کو مزید نقصان سے بچانے کی کوششیں کریں،حالیہ واقعات کے تناظر میں عوام میں بڑی سیاسی تفریق پیدا ہورہی ہے ،ملک میں ایک سنگین سیاسی بحران منڈلا رہا ہے ،ملک کو بحران سے بچانے ، صورتحال مزید بگڑنے سے روکنے کی ضرورت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز نے ملکی مسائل کا حل بتا دیا