مریم نواز نے ملکی مسائل کا حل بتا دیا 

May 12, 2022 | 13:32:PM
مریم نواز ، عمران خان
کیپشن: مریم نواز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مریم نواز نے کہا کہ جتنی بڑی سازش عمران خان کی صورت میں ہوئی اتنی کوئی نہیں ہوسکتی ،چار سال میں معیشت کی تباہی چار ہفتے کی حکومت پر نہیں ڈالی جاسکتی ۔جاری حالات سے نمٹنے کےلیے الیکشن واحد حل ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکور ٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے کنٹرول میں جب تک نیب تھا روزانہ سماعت کرارہے تھے ،میرے خلاف ثبوت ہیں تو سزا دیں،اگر نیب کے پاس ثبوت نہیں تو بطور شہری میرے حقوق کا تحفظ کیا جائے ،چار سال میںعمران خان نے ملک کو چار سوسال پیچھے دھکیل دیا ۔عوام سے کہتی ہوں کہ نواز شریف کو دو تہائی اکثریت دیں۔ عمران خان جعلی ووٹوں سے آئے ہم نے تو پھر بھی آئینی طریقے سے گھر بھیجا،اگر فوج کہتی ہے وہ آئینی حدود میں رہ کر کام کر ے گی تو یہ خوش آئند بات ہے،مخلوط حکومت مختصر وقت میں فیصلے نہیں کرسکتی ،جب کسی اناڑی کو لاکر بٹھاتے ہیں تو وہ یہی کرے گا،لوگ جانتے ہیں مہنگائی آپ کی وجہ سے ہے
یہ بھی پڑھیں:علیم خان کو سینئر صوبائی وزیربنانے کی پیشکش