ٹک ٹا ک نے جا ب کے خوا ہشمندو ں کو بڑی خو شخبری دے دی 

May 12, 2021 | 19:50:PM
ٹک ٹا ک نے جا ب کے خوا ہشمندو ں کو بڑی خو شخبری دے دی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ٹک ٹاک کی جانب سے ایک پائلٹ پروگرام کو متعارف کرایا جارہا ہے جو صارفین کو ملازمت کی تلاش اور کمپنیوں سے را بطے میں مدد فراہم کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹا ک کی جانب سے ایک ٹول کی آزمائش کی جارہی ہے جس سے کمپنیاں یہ ویڈیو ایپ لوگوں کو بھرتی کرنے کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرسکیں گی۔صارفین ٹک ٹاک پر ویڈیو سی ویز کمپنیوں کو جانچ کے لیے بھیج سکیں گے۔
کمپنیوں کی جانب سے ویب پیج کو ملازمتوں کے اشتہار کے لیے استعمال کیا جاسکے گا اور صارفین کی جانب سے ویڈیو سی ویز اپ لوڈ کی جاسکیں گی۔ملازمت کے خواہشمند افراد سے یہ بھی کہا جائے گا کہ وہ اپنی ویڈیو سی ویز مین ایپ پر پوسٹ کرکے اس سروس کو پروموٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:پا کستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے گھر پر فلسطینی پرچم لگا دیا