پا کستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے گھر پر فلسطینی پرچم لگا دیا

May 12, 2021 | 19:38:PM
پا کستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے گھر پر فلسطینی پرچم لگا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے گھر کے باہر فلسطینی پرچم لگادیا۔
تفصیلات کے مطابق عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس حوالے سے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں ان کے گھر کے باہر لگے فلسطینی جھنڈے کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنی ٹویٹ میں انہوں نے #FreePalestine ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میا خلیفہ ۔۔ جی جی حدید ۔۔ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں پر مظالم کی تصاویر شیئر کر دیں