فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ مکمل،2600, 3500 میگاہرٹز پوزیشننگ کی نیلامی کے نتائج کچھ دیر میں سامنے لائیںگے
کیپشن: فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کا بیشتر کام پہلے مرحلہ میں مکمل ہو گیا تھا، آج دو بینڈز کی پوزیشننگ کی نیلامی مکمل ہوئی جس کے بعد فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی بالکل مکمل ہو گئی ہے۔ اس نیلامی میں تینوں کمپنیوں نے اپنی اپنی ضرورت اور ترجیحات کے مطابق کمپونننٹ حاصل کرنے کے لئے خوب مقابلہ کیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقار عظیم) پی ٹی اے نے فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ بھی شفاف انداز سے مکمل کر لیا۔
فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ آج اسلام آبادمیں ہوا۔
ٹیلی کام کمپنیوں نے 2600 میگاہرٹز اور 3500 میگا ہرٹز کی پوزیشنگ کیلئے بولی لگائی۔
2600 میگاہرٹز کی پوزیشنگ کیلئے بولی تین راونڈز میں مکمل ہوئی۔
آج 3500 میگا ہرٹز کی نیلامی کے لئے بولی پانچویں راؤنڈ تک پہنچی۔
چوتھے راؤنڈ میں ٹیلی کام کمپنیوں نے پوزیشنیں برقرار رکھیں۔ چوتھے راونڈ میں تینوں ٹیلی کام کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیئے: وفاقی حکومت نے فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی پہلا مرحلہ مکمل کر لیا
3500 میگاہرٹز کی پوزیشنگ کیلئے بولی پانچ راونڈز میں مکمل ہوئی۔
دونوں بینڈز کی پوزیشنگ کیلئے نتائج کا اعلان کچھ دیر میں کیا جائے گا.
