ملتان؛ گھر کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

Mar 12, 2024 | 08:47:AM
ملتان؛ گھر کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب کے شہر ملتان میں 3 منزلہ  مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق  جبکہ  2شدید  زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ ملتان کے علاقے حرم گیٹ کے محلہ جوادیاں میں پیش آیا جہاں گھر میں موجود افراد پر اچانک تین منزلہ گھر کی چھت آ گری، ملبے تلے دب کر 9 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آپریشن شروع کیا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے تلے دبنے والے 9 افراد کو نکال لیا گیا تاہم  جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک 11 سالہ بچہ بھی شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: گاڑی سے پولیس سب انسپکٹر کی لاش برآمد

ریسکیو اہلکاروں نے ملبہ ہٹا کر لاشوں اور زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر نے بھی موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا، چھت کا کچھ ملبہ ساتھ والے مکانوں پر بھی گرا جس کی وجہ سے مزید نقصان کا خدشہ ہے، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر ملتان رضوان قدیر نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کے کاموں کا جائزہ لیا اور عمارت گرنے کے واقعے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔