اسلام آباد: گاڑی سے پولیس سب انسپکٹر کی لاش برآمد

Mar 11, 2024 | 21:18:PM
اسلام آباد: گاڑی سے پولیس سب انسپکٹر کی لاش برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) اسلام آباد میں  گاڑی سے پولیس سب انسپکٹر کی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غوری ٹاؤن فیز 4 سے پولیس سب انسپکٹر فاروق کی لاش گاڑی سے برآمد ہوئی، پولیس آفیسر  یونیفارم میں گاڑی کے اندر مردہ حالت میں پایا گیا، ابتدائی تحقیق میں دل کا دورے پڑنے سے موت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات کا شیڈول کب جاری کیا جائےگا؟ الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔