دلہن کا بارات کے استقبال میں رقص، دلہاکی آنکھوں میں آنسو، ویڈیو وائرل 

Mar 12, 2022 | 19:33:PM
شادی زندگی، خوشگوار لمحہ، یادگار، وائرل ویڈیو،
کیپشن: بارات کی آمد پر دلہن کا رقص
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شادی زندگی کا ایک ایسا خوشگوار لمحہ ہے جسے ہر شخص یادگار بنانے کی کوشش کرتا ہے ، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن بارات آنے پر خوشی سے رقص کرتی ہے جس کو دیکھ کر دلہاایسا جذباتی ہو جاتا ہے کہ آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔ 
انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق یہ ویڈیو انسٹاگرام اکاﺅنٹ ’برائیڈل لہنگا ڈیزائن‘ پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب دلہا بارات لے کر شادی کے مقام پر پہنچتا ہے تو دلہن خوبصورت رقص کے ساتھ اس کا استقبال کرتی ہے۔ دلہن معروف رومانوی گیت ’میرے ہاتھ میں ہے جو مہندی‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دلہا کی طرف جاتی ہے۔
اس دوران دلہا کی آنکھوں سے آنسو امڈ آتے ہیں، اتنے میں دلہن اس کے قریب پہنچ جاتی ہے اور دونوں بغل گیر ہو جاتے ہیں۔ ویڈیو کے آخر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اپنے دلہا سے بغل گیر دلہن کی آنکھوں میں بھی آنسو ہوتے ہیں۔ 
اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا ہوتا ہے کہ ” اپنی زندگی کی محبت کے ساتھ شادی ہونے کی خوشی “۔یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت یا اپوزیشن ؟ق لیگ کا اہم مشاورتی اجلاس ختم