خواتین کے مختصر لباس پر پابندی کامطالبہ:اداکارہ نمرہ شاہد کاردعمل آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اُبھرتی ہوئی باصلاحیت اداکارہ نمرہ شاہد نےگلوکار فلک شبیر کے خواتین کے مختصر لباس پہننے پر پابندی عائد کرنے کے مطالبے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کردیا۔
نمرہ شاہد نے ایک یوٹیوب چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں فلک شبیر کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے خواتین کے لباس سے متعلق کیے گئے مطالبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فلک شبیراور سارہ خان تو زیادہ تر بیرونِ ملک رہتے ہیں، پھر وہ کونسا معاشرہ مانگ رہے ہیں؟ وہاں تو مختصر لباس پہننا عام بات ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ بچے وہ ثقافت اپناتے ہیں جو انہیں اپنے ارد گرد کے ماحول میں ملتی ہے، جب سارہ اور فلک کی بیٹیاں بیرونِ ملک موجود ہیں تو پاکستان جتنا بھی اچھا بن جائے انہیں کیا فرق پڑے گا؟
اُنہوں نے کہا کہ فلک شبیر بات غلط نہیں کر رہے مگر ان کا بات کرنے کا طریقہ غلط ہے، جس طرح کے مختصر ملبوسات کی وہ بات کر رہے ہیں، پاکستان میں تو ویسے ملبوسات بالکل بھی نہیں پہنے جاتے۔
یہ بھی پڑھیں:نیلم منیر کے گھرنئے مہمان کی آمد؟ویڈیوزوائرل
نمرہ شاہد نے کہا کہ مجھے تو سمجھ نہیں آئی کہ فلک شبیر یہ مطالبہ کر کیوں رہے ہیں کیونکہ ان کی اہلیہ سارہ خان اتنی اچھی ہیں، شوبز کا حصّہ ہوتے ہوئے بھی وہ مناسب ملبوسات پہنتی ہیں، اس لیے فلک کو اپنی بیٹیوں کی تربیت کے حوالے سے بالکل پریشان نہیں ہونا چاہیے۔