اپنا گھر پروگرام، درخواستوں کی منظوری تیز کرنے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے “اپنا گھر اسکیم” میں شہریوں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کرنے اور قرضوں کی منظوری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اسکیم کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ ہزاروں شہری اس پروگرام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو اپنے گھر کا خواب پورا کرنے میں سہولت دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول اور ڈیزل ختم! پمپس بند کر دئیے گئے
انہوں نے بینکوں کو ہدایت کی کہ مستحق درخواستوں کی جلد منظوری یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو فوری ریلیف مل سکے۔
اجلاس میں ریلویز میں اصلاحات اور نجی سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔