روس کے زیر قبضہ کریمیا میں ایندھن کی شدید قلت، قطاریں لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )روس کے زیر قبضہ کریمیا میں یوکرین کے تازہ ڈرون حملوں کے بعد ایندھن کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، جس کے باعث متعدد شہروں میں پٹرول پمپس پر سپلائی ختم ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سیواستوپول سمیت کئی شہروں میں فیول اسٹیشنز پر پٹرول دستیاب نہیں رہا جبکہ حکام نے پہلے سے جاری راشننگ نظام کو مزید سخت کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایوپاتوریا میں صرف ایک پٹرول پمپ فعال رہا جہاں شہریوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں، جبکہ سپلائی لائنز پر حملوں کے باعث ایندھن کی ترسیل بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
یوکرینی حکام کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں میں اہم پلوں اور رسد کے راستوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے کریمیا تک ایندھن اور سامان کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیزل کی فروخت پر پابندی لگ گئی
دوسری جانب روسی حکام نے بعض علاقوں میں ڈرون حملوں اور معمولی نقصان کی تصدیق کی ہے، تاہم ماسکو کا کہنا ہے کہ صورتحال قابو میں ہے۔
ماہرین کے مطابق سپلائی لائنز کی مسلسل رکاوٹوں کے باعث نہ صرف کریمیا بلکہ روس کے دیگر علاقوں میں بھی توانائی بحران اور مہنگائی کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔