ایک ہفتے میں ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 27کروڑ73 لاکھ ڈالر کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہناہے کہ ایک ہفتے میں ملک کے مجموعی زرمبادلہ کےذخائر میں 27کروڑ73 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں ملک کے مجموعی زرمبادلہ کےذخائر میں 27کروڑ73 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ،ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 6 جون تک بڑھ کر 16 ارب 87کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے ،اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16.68 کروڑ ڈالر اضافے سے 11 ارب 67کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ۔رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 11.05 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 19کروڑ 94لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل والو سن لو پہلے سے زیادہ طاقتور اور تباہ کُن جواب دیا جائیگا،ایرانی کمانڈر کی وارننگ