بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو اس کے ساتھ جنگ ہوگی، بلاول بھٹو

Jun 12, 2025 | 15:03:PM
بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو اس کے ساتھ جنگ ہوگی، بلاول بھٹو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نےکہا بھارت نےپاکستان کا پانی روکا تو اس کے ساتھ جنگ ہوگی۔

پاکستان کےسفارتی مشن کےسربراہ بلاول بھٹو نے برطانوی میڈیاکو انٹرویو دیتے ہوئےکہا پاکستان کامؤقف سچ پرمبنی اور بہت تگڑا ہے،اس لیےجہاں جاتے ہیں لوگ توجہ سےہمارا موقف سنتے ہیں،دہشت گردی کے خلاف ہمارے اقدامات سے امریکا اور باقی دنیا واقف ہےاس لیےفیٹف کے گرے لسٹ سے ہمارا نام نکالا گیا۔

بلاول بھٹو نےکہا بانی پی ٹی آئی کی سیاست غیرجمہوری اور غیر پارلیمانی رہی ہے،اس لیے وہ آج بھی سیاست دانوں کے بجائے اسٹبلشمنٹ سے بات کرنے کے خواہشمند ہیں۔